(سوتیلے بھائی بہن کا جائیداد میں کتنا حصہ ہے؟)
السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ ہندہ کا انتقال ہو گیا ہےاس کا ایک سگا بھائی ہےاور تین سوتیلے بھائی ہیں اور دو سوتیلی بہن ہےاب سوال یہ ہے کہ ہندہ کی وراثت سے سوتیلے بھائی بہن(یعنی باپ شریک بھائی بہن) کو کچھ ملیگا یا نہیں اگر ملیگا تو کتنا جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ المستفتی:- حافظ محمد مزمل حسین، اشرفی پالی راجستھان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورتِ مسئولہ میں سگے بھائی کی موجودگی میں باپ شریک بہن بھائی محروم رہیں گے۔چنانچہ علّامہ نظام الدین حنفی متوفی۱۱۶۱ ھ اور علمائے ہند کی جماعت نے لکھا ہے:یسقط اولاد الاب۔۔۔بالاخ لاب وام۔(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الفرائض،الباب الثانی فی ذوی الفروض،۴۵۰/۶)
اور صدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی متوفی۱۳۶۷ھ لکھتے ہیں:باپ شریک بھائی یا بہن ، حقیقی بھائی کے ہوتے ہوئے محروم ہو جاتے ہیں۔(بہارِ شریعت،اصحابِ فرائض کا بیان،۳ب/۱۱۲۶)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد اُسامہ قادری
ایک تبصرہ شائع کریں