بدھ، 13 اگست، 2025

(شوہر کے انتقال کے دوماہ بعد بیوی کو علم ہواتو عدت کرےگی)

 

  (شوہر کے انتقال کے دوماہ بعد بیوی کو علم ہواتو عدت کرےگی)

(اسلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

سوال  :کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کے اگر کسی عورت کا شوہر باہر رہتا ہو  اور وہاں اس کا انتقال ہو گیا اور اسکی بیوی کو  دو یا تین مہینے کے بعد معلوم ہوا   تو اب وہ عدّت کریگی یا نہیں اور  اگر کریگی تو کتنے دِن کی کریگی؟

المستفتی:محمد ندیم رضا موہنپور بریلی شریف

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب 

بیوہ کی عدت شوہر کی وفات سے شروع ہو جاتی ہے اگرچہ بیوہ کو شوہر کی وفات کا علم نہ تھا بعد میں معلوم ہوا  قرآن کریم میں ہے :وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ عَشْرًاۚ-فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ(234)

   اور تم میں جو مریں اور بیبیاں چھوڑیں وہ چار مہینے دس دن اپنے آپ کو روکے رہیں تو جب ان کی عدت پوری ہو جائے تو اے والیو تم پر مواخذہ نہیں اس کام میں جو عورتیں اپنے معاملے میں موافق شرع کریں اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے (کنزالایمان سورہ بقرہ آیت 234)

اس سے معلوم ہواعدت بعد وفات فوراً شروع ہوجاتی ہے اگرچہ موت کی خبر نہ ہویی

اور عدت ایک مقرر زمانہ گزرنے کانام ہے جسے شرع نے مقرر کیا ہے جیسا کہ

 الجوهره النيره میں ہے :لان العدة هي مضي الزمان فاذا مضت المدة انقضت العدة"یعنی عدت زمانہ گزرنے کا نام ہے تو جب زمانہ گزر گیا تو عدت ختم ہوگئی .(الجوہرۃ النیرة ج دوم کتاب العدت)

 اور بہار شریعت میں ہے :موت کی عدت چار مہینے 10 دن ہے یعنی دسویں رات بھی گزار لے بشرط کی نکاح صحیح ہو دخول ہوا ہو یا نہیں دونوں کا ایک حکم ہے اگرچہ شوہر نابالغ ہو یا زوجہ نابالغہ ہو (بہار شریعت حصہ ہشتم صفحہ نمبر 237 عدت کا بیان )

موت سے اب تک جو زمانہ گزر گیا اگر اس میں  عدت کا کچھ زمانہ باقی ہے تو وہ عدت کے طریقے پر گزارنا عورت کے لیے لازم ہے 

وفات کی عدت چار مہینہ دس دن ہے جبکہ انتقال اسلامی اعتبار سےپہلی تاریخ کو ہوا ہو ورنہ 130 دن عدت کے پورے کرنا لازم ہے اور حاملہ ہوتو ختم عدت وضع حمل ہے(فتاویٰ رضویہ جلد 13 صفحہ 294 295 ) واللہ اعلم بالصواب

کتبہ 

العبد ابوالثاقب محمد جواد القادری واحدی روسوی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only