السّلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
قُربانی کے ( نَر ) جانور کو خصّی کرانا شرعًا کیسا ہے ؟
ساٸل : احمد نواز ارشدی -پاکستان
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جانور خصی کرانا شرعاً جائز ہے، خواہ وہ جانور قربانی کے لیے ہو یا عقیقہ کے لیے ہاں خصی کرانے میں جہاں تک ممکن ہو، اس بات کی کوشش کی جائے کہ جانور کو تکلیف کم سے کم ہو۔
در مختار مع شامی جلد نہم صفحہ ۵۵۷ میں ہے؛ وجاز خصاء البہائم وقیدوہ بالمنفعۃ وہي إرادۃ سمنہا أومنعہا عن العض "اھ والله تعالیٰ اعلم
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ انڈیا)
۲ ذی الحجہ ۱۴۴۳ ھجری بروز شنبہ
۲ جولائی ۲۰۲۲ عیسوی
الجواب صحیح
محمد اُسامہ قادری
پاکستان، کراچی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر تاج محمد قادری واحدی
ایک تبصرہ شائع کریں