منگل، 3 دسمبر، 2024

(نسبندی کرانا کیسا ہے؟)

 (نسبندی کرانا کیسا ہے؟)

السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ نسبندی کرانا کیوں حرام ہے؟ تسلی بخش جواب دےکر شکریہ کا موقع دیں۔ المستفتی :عبدالغفار اتر پردیش

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

نسبندی کرنا اس لیے حرام ہے کہ اس میں اللہ کی بنائی ہوئی چیز کو بدلنا ہے جس کی حرمت نص قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔

جیسا کہ فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے کہ: نسبندی کرانا شرعاً ناجائز و حرام ہے کہ اس میں اللہ کی بنائی ہوئی چیز کو بدلنا ہے جس کی حرمت نص قرآن و حدیث سے ثابت ہے اللہ تبارک و تعالی کا ارشاد گرامی ہے " ولامرنهم فليغيرن خلق الله " اھ یعنی شیطان بولاکہ میں ضرور انہیں کہوں گا کہ وہ اللہ کی پیدا کی ہوئی چیز بدل دیں گے ۔ ( سورہ نساء آیت ۱۱۹ )

اسی کے تحت تفسیر صاوی میں ہے کہ: " من ذلك تغيير الجسم " یعنی اسی میں سے جسم کا بدلنا ہے ۔ ( ج ۱ ص ۲۳۱)   

بخاری و مسلم ، کتاب اللباس میں ہے کہ " لعن الله المغيرات خلق الله " اھ یعنی اللہ کی لعنت ان عورتوں پر جو اللہ کی پیدا کی ہوئی چیز کو بدلنے والی ہیں ۔( فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ۳۹۱)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد معصوم رضا نوریؔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only