منگل، 3 دسمبر، 2024

(اچھا خواب کا ذکر کرنا کیسا ہے؟)

 (اچھا خواب کا ذکر کرنا کیسا ہے؟)

السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ کیا کوئی اچھا خواب دیکھے جیسے کعبہ شریف یا مدینہ شریف یا اور کوئی چیز تب اس خواب کو بتانا کیسا ہے؟    المستفتی: محمد جاوید اشرفی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

جب اچھا خواب دیکھیں تو صرف اپنے دوست یا عالم سے ہی بیان کریں اس خواب کو نہ عورت سے بیان کیا جائے نہ دشمن سےجیسا کہ امام النحو صدرالعلماء حضرت علامہ ومولانا مفتی الحاج سید غلام جیلانی صاحب میرٹھی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب اچھا خواب دیکھیں تو بیدار ہونے پر اللہ تعالی کی حمد بجا لائیں اور کہیں الحمداللہ اول صرف دوست یا عالم سے بیان کریں،علم تعبیر کے جاننے والے ائمہ فرماتے ہیں کہ خواب نہ عورت سے بیان کیا جائے نہ دشمن سے۔(نظام شریعت ص: ۱۴؍۱۵)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ 

 محمد مدثر جاوید رضوی 


ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only