منگل، 31 دسمبر، 2024

(لی خمسۃ اطفی بہا الخ کو صدر دروازہ پرلگاناکیسا ہے؟)

 (لی خمسۃ اطفی بہا الخ کو صدر دروازہ پرلگاناکیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ
لی خمسة اطفی بھا حرالوباء الحاطمة۔
المصطفی والمرتضی وابناھما والفاطمة
  مذکورہ شعر کو صدر دروازہ پرلگانا ازروئے شرع کیساہے ؟ جبکہ غیرمقلد وہابی اسے شرک کہتاہے ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ شعر کس کا ہے ؟ مفصل جواب عنایت فرمائیں ۔
المستفتی:۔ محمد دانش  جون پور

وعلیکم السلام ور حمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  بیشک یہ شعر دروازے پرلگانا باعث برکت ہے اور دافع بلا ہے ۔اس شعر کو حضور امام زین العابدین رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا ہے ۔اور اس شعر کو امام شافعی علیہ الرحمۃوالرضوان کی طرف منسوب کیا گیا ہے ۔وہابی دیوبندی وغیرہ بدعقیدہ خود مشرک ہیں ۔ان کی باتوں میں نہیں پڑنا چایئے۔جو ہمارے عقائد ہیں اس کی حفاظت کرنی چاہئے ۔ (ماخوذ اعمال رضا )۔
  یہ دعاء دافع بلا ہے جس کسی علاقے میں کوئی وباء پھیل جائے تو یہ دعاء پڑھی جائے ۔
لی خمسة اطفی بھا حرالوباءالحاطمة      المصطفی والمرتضی وابناھما والفاطمة
( نوری اورادووظائف صفحہ۱۴۰)وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only