(محرم الحرام کی مبارکباد دینا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ محرم الحرام کی مبارکباد دینا کیسا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں جزاک اللہ ۔
المستفتی :۔سجاد رضا نعیمی
وعلیکم السلام ور حمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسولہ کا جواب یہ ہے کہ نئے اسلامی سال کی آمد ایک دوسرے مسلمان کو اس کے لئے دعائے خیر کے ساتھ مبارکباد دینا جائز ہے کہ اس کے عزت و آبرو جان و مال کی حفاظت کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرے۔ جیسا کہ حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کی روایت جسے امام طبرانی نے الاوسط میں درج کیا اس میں وہ فرماتے ہیں کہ:كان أصحاب النبي صلی الله علیه وآله وسلم يتعلمون هذا الدعاء إذا دخلت السنة أو الشهر: اللهم أدخله علينا بالأمن والإيمان، والسلامة و الإسلام، و رضوان من الرحمن، و جواز من الشيطان.(الطبرانی)
نئے سال یا مہینے کی آمد پہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے تھے: اے اللہ! ہمیں اس میں امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ داخل فرما۔ شیطان کے حملوں سے بچا اور رحمن کی رضامندی عطاء فرما۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد وسیم فیضی
ایک تبصرہ شائع کریں