(شوشل میڈیا پرجمعہ یا عید کی مبارکبادی دینا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ جمعہ مبارک یا عید الفطر مبارک سوشل میڈیا پر کہنا کیسا ہے يا ان سب چیزوں کی مبارکباد دینا کیسا ہے؟ حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں ۔
المستفتی:۔محمد حامد رضاپرنیہ بہار
وعلیکم السلام ور حمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
کسی اچھے دن، اچھے کام یا کوئی بھی اللہ تعالٰی کی نعمت کے حصول پر کسی کو مبارک باد دینا اور اللہ تعالٰی کی نعمتوں کا اظہار کرنا جائز ہے چاہے وہ کسی بھی طریقے سے ہو موبائل واٹس ایپ وغیرہ پر اظہار نعمت کرنا اور مسلمانوں کو مبارک باددینا جائز ہے ۔جیسا کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے : و اما بنعمۃربک فحدث اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ نعمت الہی کا اظہار کرنا جائز ہے ۔اور سورہ مائدہ کی آیت :الیوم اکملت لکم دینکم سے بھی نعمت الہی کے اظہار کا حکم ظاہر ہے ۔
مذ کور آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ نعمت الٰہی کا اظہار کرنا جائز ہے جب جائز ہے تو عید الفطر یوم جمعہ جو نعمت الہی ہیں ان کی آمد پر مبارکباد دینا خواہ وہ موبائل واٹس ایپ کے ذریعہ ہو یا کسی بھی طریقے سے جائز ہے ۔ (موبائل فون کے ضروری مسائل اور کتا ب البدعہ مطالعہ کریں)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
معصوم رضانوری
ایک تبصرہ شائع کریں