منگل، 31 دسمبر، 2024

(حالت خواب میں باپ کا انتقال ہونادیکھاتو؟)

 (حالت خواب میں باپ کا انتقال ہونادیکھاتو؟)

اَلسَـلامُ عَلَيْـڪُم وَرَحْمَـةُ الــلّٰــهِ وَبَـــرْڪَاتُـهُ‎
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ کسی کو بتا رہے  تھے کہ میں یتیم ہو چکا ہوں یعنی ان کے باپ کا انتقال ہو چکاہے تو اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟ جلد از جلد جواب ارسال فرمائیں بہت مہربانی ہوگی   المستفتی: ۔محمد رضوان احمد اتر دیناجپور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
   آپ نے جو خواب بیان کیا ہے وہ برا خواب ہے  اسے کسی سے ذکر نہ کریں ۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا،جب برا خواب دیکھیں تو بیدار ہونے کے بعد بائیں جانب تین(٣) مرتبہ" تھو تھو" کر دیں اور تین(٣) مرتبہ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھیں اور کروٹ بدل لیں اور کسی سے بیان نہ کریں تو نقصان نہ پہنچے گا ۔ (نظام شریعت صفحہ۱۵)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only