منگل، 31 دسمبر، 2024

(کیا گناہ صغیرہ اصرار کرنے سے گناہ کبیرہ ہوجاتا ہے؟)

 (کیا گناہ صغیرہ اصرار کرنے سے گناہ کبیرہ ہوجاتا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ گناہ صغیرہ اصرار کرنے سے گناہ کبیرہ ہوجاتا ہے تو گناہ کا ادنیٰ درجہ کیا ہے ؟ رہنمائی فرمائیں     
المستفتی: ۔محمد فرید احمد

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

   فتح القدیر میں علامہ کمال الدین محمد ابن الہمام رحمۃ اللہ علیہ نے ایک مسئلہ کی تعلیل میں فرمایا کہ گناہ صغیرہ اصرار کرنے سے گناہ کبیرہ کے حکم میں ہوجاتا ہے اور کبیرہ کا مرتکب فاسق ہے اور اصرار کا ادنیٰ درجہ تین مرتبہ ہے کما صرح فی الکتب الفقیہ ۔( فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ ۳۱۶)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
غلام محمد صدیقی فیضی ارشدی عفی عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only