منگل، 31 دسمبر، 2024

(سنابل نام کا کیا معنیٰ ہے؟)

 (سنابل نام کا کیا معنیٰ ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ سنابل کا معنی کیا ہے ؟جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔المستفتی:۔ محمد مشرف رضا رضوی پورنوی بہار

وعلیکم السلام ور حمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  سنابل جمع ہے سنبلۃ کی جسکا معنی ہے ’’بالی‘‘جیساکہ قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: کمثل حبۃ انبتت سبع سنابل فی کل سنبلۃ مائۃ حبۃ " یعنی اس دانہ کی طرح جس نے اگائین سات بالیں اور ہر بال میں سو دانے اھ۔{ترجمہ کنز الایمان} سورہ بقرہ پارہ ۳، آیت نمبر ۲۶۱ صفحہ ۷۰مطبوعہ بھدراوتی شیموگہ کرناٹک ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محــــمد معصــوم رضا نوری

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only