منگل، 31 دسمبر، 2024

(والدین کی نافرمانی کرنے والے کی عبادت قبول ہو تی ہے یا نہیں ؟)

 (والدین کی نافرمانی کرنے والے کی عبادت قبول ہو تی ہے یا نہیں ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ والدین کا نافرمان کی نماز قبول نہیں ہوتی ہے ؟
المستفتی:۔شہید الحسن سیوان بہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

   والدین کی نافرمانی کرنے والی کی عبادت یعنی فرض ونفل غیرمقبول ہیں یعنی ایسےشخص کاکوئی بھی عمل خیرخداکی بارگاہ میں قبول نہیںجیسا کہ حدیث میں ہے " عن ابی امامة باہلی رضی اللہ عنہ قال قال رسولﷺثلثة لایقبل اللہ منھم صرفاولا عدلاعاق ومنّان ومکذّب بقدر" حضرت ابوامامہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ فرمایا  کہ تین شخص ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ  نہ انکی نفل قبول کرے اورنہ فرض قبول کرے (۱)ماں باپ کوایزادینے والا(۲) صدقہ دیکرفقیروں پراحسان رکھنے والا(۳) تقدیرکاجٹھلانےوالا۔
(الترغیب والترہیب ج۲؍ص ۲۷۵)واللہ تعا لیٰ اعلم 
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only