جمعرات، 15 مئی، 2025

(چھپکلی کا بیٹ (پاخانہ)پانی میں گرجائے توکیاحکم ہے؟)

  

(چھپکلی کا بیٹ (پاخانہ)پانی میں گرجائے توکیاحکم ہے؟)

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر چھپکلی کی بیٹ پانی میں گر جائے تو کیا پانی ناپاک ہو جائے گا ؟ 

سائلہ :- بنت آدم   چھتیس گڑھ

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

الجواب :اگر دہ دردہ سے کم پانی میں چھپکلی کی بیٹ گر جائے تو کُل پانی ناپاک ہو جائے گا کیونکہ چھپکلی،گرگٹ ،گائے ،بھینس، وغیرہ جانوروں کا بول و براز ناپاک ہے ،

فتاوی مرکز تربیت افتا میں ہے، چوہا چھپکلی،گرگٹ ،گائے ،بھینس، کا پیشاب و پاخانہ ناپاک ہے ،۔۔۔۔۔ اگر چھپکلی یا گرگٹ کی بیٹ یا گائے بھینس کے گوبر کا ٹکڑا کھانے یا چاول (یا پانی) میں پایا جائے تو ناپاک ہو جائے گا ،ج 1 ص 84 فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج بستی)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد معراج رضوی واحدی 

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only