بدھ، 18 مارچ، 2026

(حالت احرام میں عورت زیورپہن سکتی ہے؟)

 (حالت احرام میں عورت زیورپہن سکتی ہے؟)

الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ احرام میں عورتیں جیولری اور کانوں میں بوندے وغیرہ پہن سکتی ہیں یا اسے اتارنے ہوں گے؟

(سائل: از کراچی)

باسمه تعالیٰ وتقدس الجواب: پہن سکتی ہیں۔ چنانچہ شمس الائمہ محمد بن احمد سرخسی حنفی متوفی ۴۸۳ھ لکھتے ہیں: لها أن تلبس الحرير والحلي وقد روي عن ابن عمر رضي الله عنه أنه كان يلبس نساءه الحلي في حالة الإحرام «ورأى رسول الله صلى الله عليه وسلم امرأتين تطوفان بالبيت وعليهما سواران من ذهب» الحديث فدل أنه لا بأس بذلك. (المبسوط للسرخسی، ۴/۱۲۸)

یعنی، احرام والی عورت کے لیے ریشم اور زیور پہننا جائز ہے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو حالتِ احرام میں زیور پہناتے تھے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو عورتوں کو بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جبکہ ان کے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن تھے۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔والله تعالیٰ أعلم بالصواب

کتبہ: محمد اُسامہ قادری

پیر،۲۶/رمضان، ۱۴۴۷ھ۔۱۶/مارچ، ۲۰۲۶م

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only