بدھ، 28 اکتوبر، 2026

(داڑھی گانٹھ مارنا کیساہے؟)

(داڑھی گانٹھ مارنا کیساہے؟)

 السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماۓدین و مفتیان شرع متیں درج ذیل مسئلہ میں کیا ڈاڑھی کو نیچے کسی چیز سے گرہ دینا جائز ہے؟ جواب عنایت فرمائیے سائل محمد حکیم سہروردی قلندری دودھیا گجرات

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

دریافت کردہ مسئلے میں بلا عذر شرعی ڈاڑھی کو کسی چیز سے گردہ دینا از روۓ حدیث جائز نہیں چنانچہ حدیث مبارک میں ہے: عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا رُوَيْفِعُ، لَعَلَّ الْحَيَاةَ سَتَطُولُ بِكَ بَعْدِي، فَأَخْبِرِ النَّاسَ أَنَّهُ مَنْ عَقَدَ لِحْيَتَهُ، أَوْ تَقَلَّدَ وَتَرًا، أَوْ اسْتنْجَى بِرَجِيعِ دَابَّةٍ أَوْ عَظْمٍ، فَإِنَّ مُحَمَّدًا بَرِيءٌ مِنْهُ» حضرت رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: ”اے رویفع! شاید میرے بعد تمہاری عمر لمبی ہو، لہٰذا تم لوگوں کو بتا دینا کہ جس نے کر اپنی داڑھی میں گرہ لگائی یا گلے میں تانت ڈالی (کہ نظر نہ لگے) یا کسی چوپائے کے گوبر یا ہڈی سے استنجاء کیا تو محمد (صلی اللہ تعالٰی علیہ و آلہ و سلم) اس سے بری ہیں (سنن نسائی: کتاب الزينة، باب عَقْدِ اللِّحْيَةِ حدیث نمبر: 5067 )


حضرت علامہ شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ییں :داڑھی میں گرہ دینا حرام ہے۔ جو شخص داڑھی میں گرہ لگائے وہ فاسق معلن ہے۔ اسے امام بنانا گناہ، اس کے پیچھے پڑھی ہوئی نمازوں کا دہرانا واجب۔ حدیث میں ہے: من عقد لحيتہ (إلی أن قال :) فقد برئ مما أنزل اللہ علی محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ و آلہ و سلم بغیر گرہ لگائے ہوئے داڑھی کو تھوڑی کے نیچے دبائے رکھنا سنت کے خلاف ہے۔ سنت یہ ہے کہ داڑھی پوری کھلی ہوئی لٹکی رہے۔ جو شخص داڑھی کو موڑ کر تھوڑی کے نیچے چھپاتا ہے، اور اس کا عادی ہے وہ خلاف سنت عمل کر رہا ہے، مگر فاسق معلن نہیں۔ پھر بھی اس کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ضرور ہے۔ (فتاوی جامعہ اشرفیہ، ج ۵ فتاوی شارح بخاری)واللہ و رسولہ اعلم بالصواب


کتبہ 

سید محمد نذیرالہاشمی سہروردی داہود شریف گجرات

 بتاریخ 16 جمادی الاول 1448ھ مطابق 27 اکتوبر 2026 ء  بروز منگل بوقت 10:53

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only