جمعرات، 30 جون، 2022

نماز عیدین میں وضو ٹوٹ جائے یاجماعت جانے کا خدشہ ہوتو تیمم کرسکتے ہیں؟

نماز عیدین میں وضو ٹوٹ جائے یاجماعت جانے کا خدشہ ہوتو تیمم کرسکتے ہیں؟


السّلام علیکم ورحمة الله وبرکاته 

اگر نماز عیدالاضحٰی کے دوران کسی کا وضو ٹوٹ جاۓ یا وضو کی حاجت پڑ جاۓ تو کیا تیمم کرکے شریک جماعت ہوسکتا ہے ؟

ساٸل : محمدعبدالطیف قادری ارشدی - پاکستان


وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب  

نمازعیدین میں کوئی شخص بے وضو ہوجائے یا وضوکی حاجت پڑ جائے یا نماز عیدین چھوٹ جانے یازوال کا وقت آجانے کا غالب گمان ہوجائے تو ایسی صورت میں مقتدی تیمم کرکے جماعت شریک ہوسکتا ہے ۔ لاحق  تیمم کرکے جماعت شامل ہوجائے اور نمازپڑھ لے نماز ہوجائے گی ۔ 

        فقیہ اعظم ہند حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےھیں.

یہ گمان کہ وُضو یا غُسل کرنے میں   عیدین کی نماز جاتی رہے گی خواہ یوں   کہ امام پڑھ کر فارغ ہو جائے گا یا زوال کا وقت آجائے گا دونوں   صورتوں   میں   تیمم جائز ہے۔ 

         وُضو کرکے عیدین کی نماز پڑھ رہا تھا اثنائے نماز میں   بے وُضو ہو گیا اور وُضو کرے گا تو وقت جاتا رہے گا  یا جماعت ہو چکے گی تو تیمم کرکے نماز پڑھ لے۔ (بہارشریعت جلداول حصہ دوم صفحہ  ٣٥٣ المکتبة المدینة دعوت اسلامی)  

      لھذا  مقتدی نمازعیدالاضحی وعیدالفطر میں بے وضو ہوجاۓ یا وضو کی حاجت ہوجاۓ تو وہ تیمم کرکے جماعت میں شریک ہوسکتا ہے ۔ وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ

العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللّه صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی ۔ 

٢٩        ذی القعدہ         ١٤٤٣ھ

٣٠       جون                 ٢٠٢٢ء

----------------------------------------------------------------------------

باب در باب پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں  

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only