بدھ، 29 جون، 2022

(عیدین کی ایک رکعت چھوٹ جائے توکیسے اداکرے؟)

(عیدین کی ایک رکعت چھوٹ جائے توکیسے اداکرے؟)

السّلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ

مسئلہ:-اگر کوئی شخص نماز عیدالاضحٰی یا عبدالفطر کی پہلی رکعت کے رکوع میں شامل جماعت ہُوا یا رکوع کے بعد قومہ میں شامل ہُوا تو پہلی رکعت والی تین تکبیراتِ زاٸدہ کب اور کیسے ادا کرے گا ؟

ساٸل : محمدارشدقادری ارشدی - پاکستان

وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

اگر کوئ شخص نمازعیدین کی جماعت میں اس وقت شامل ہوا کہ امام حالت رکوع میں ہے تو تکبیر تحریمہ کہہ کر تکبیرزائد بھی کہہ کر جماعت میں شامل ہو اگر یہ غالب گمان ہو کہ تکبیرزائد کہےگاتو رکوع میں شامل نہ سکےگا تو تکبیرتحریمہ کہہ کر رکوع میں چلاجاۓ اور رکوع میں ہی تکبیرزائد کہہ لے اور اگر امام رکوع سے قومہ کے طرف آگیا ہے تو اپنی نماز جب پوری کرنے کےلۓ مسبوق مقتدی کھڑاہو تو پہلے تکبیرزائد کہے پھر نماز پوری کرے ۔ اور اگر امام رکوع میں تھا اور مقتدی رکوع کوپالیا مگر اتنا موقع نہ تھا کی وہ تکبیرزائد کہہ سکے تو اس کی تکبیر ساقط ہوگئی ۔ 

فقیہ اعظم ہند حضورصدرالشرعیہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےہیں ،، 

  پہلی رکعت میں  امام کے تکبیر کہنے کے بعد مقتدی شامل ہوا تو اسی وقت تین تکبیریں  کہہ لے اگرچہ امام نے قراء ت شروع کر دی ہو اور تین ہی کہے، اگرچہ امام نے تین سے زیادہ کہی ہوں  اور اگراس نے تکبیریں  نہ کہیں  کہ امام رکوع میں  چلا گیا تو کھڑے کھڑے نہ کہے بلکہ امام کے ساتھ رکوع میں  جائے اور رکوع میں  تکبیر کہہ لے اور اگر امام کو رکوع میں  پایا اور غالب گمان ہے کہ تکبیریں  کہہ کر امام کو رکوع میں  پا لے گا تو کھڑے کھڑے تکبیریں  کہے پھر رکوع میں  جائے ورنہ ﷲ اکبر کہہ کر رکوع میں  جائے اور رکوع میں  تکبیریں  کہے پھر اگر اس نے رکوع میں  تکبیریں  پوری نہ کی تھیں  کہ امام نے سر اٹھا لیا تو باقی ساقط ہوگئیں  اور اگر امام کے رکوع سے اٹھنے کے بعد شامل ہوا تو اب تکبیریں  نہ کہے بلکہ جب اپنی پڑھے اس وقت کہے اور رکوع میں  جہاں  تکبیر کہنا بتایا گیا، اس میں  ہاتھ نہ اٹھائے اور اگر دوسری رکعت میں  شامل ہوا تو پہلی رکعت کی تکبیریں  اب نہ کہے بلکہ جب اپنی فوت شدہ پڑھنے کھڑا ہو اس وقت کہے اور دوسری رکعت کی تکبیریں  اگر امام کے ساتھ پا جائے، فبہا ورنہ اس میں  بھی وہی تفصیل ہے جو پہلی رکعت کے بارہ میں  مذکورہے.(بہارشریعت جلداول حصہ چہارم صفحہ ٧٨٧)وھوسبحانہ تعالی بالصواب 

کتبہ

العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللّه  صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی ۔ 

 ٢٨       ذی القعدہ       ١٤٤٣ھ 

٢٩      جون               ٢٠٢٢ء


----------------------------------------------------------------------------

باب در باب پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں  

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only