جمعرات، 18 اگست، 2022

(باپ شوہر دوبہن ہیں توترکہ کیسے تقسیم ہوگا)

 (باپ شوہر دوبہن ہیں توترکہ کیسے تقسیم ہوگا)


السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

ہندہ کا انتقال ہوگیا ہے کوئی اولاد نہیں  دو بہنیں ، شوہر اور والد چھوڑے ہیں شوہر نے حق مہر ادا نہیں کیا تھا اب مرحومہ کا والد شوہر سے تقاضہ کر رہا ہے۔شریعت کیا کہتی ہے ؟  جواب عطا فرماکر کرم فرمائیں ۔ جزاک اللہ

المستفتی ابو سعد  

وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

مہرکی رقم اور جہیز کا سامان جو ہندہ کو اس کے میکے سے ملا وہ سب متوفیہ ہندہ کی ملک ہے اور مرنے کے بعد متوفیہ کا ترکہ ہوگیا جو تمام وارثین میں تقسیم ہوگا ۔ 

ردالمحتار جلددوم صفحہ ٣٩٩ میں ہے ان الجھاز للمراءة اذا طلقھا تأخذ کله واذا ماتت یورث عنھا اھ . بیشک ہندہ کا باپ اپنے حصے کا مطالبہ کرسکتا ہے ۔ اس کے باپ کا تقاضہ کرنا ازروئے شرع جائز ودرست ہے ۔ 

ہندہ متوفیہ کا ترکہ بعد تقدیم ماتقدم علی الارث وانحصارورثة فی المذکورین دو حصوں میں تقسیم کیا جاۓ ۔ جس میں سے ایک حصہ  (نصف) اس کے شوہر کو دیا جاۓ ۔ 

ارشادباری تعالی :۔ لَكُمْ  نِصْفُ  مَا  تَرَكَ  اَزْوَاجُكُمْ  اِنْ  لَّمْ  یَكُنْ  لَّهُنَّ  وَلَدٌۚ،،ترجمہ:اور تمہاری بیویاں  جو چھوڑ جائیں  اس میں  سے تمہیں  آدھا ہے اگر ان کی اولاد نہ ہو ۔ (پارہ ٤ سورہ النساء آیت  ١١ )

اور ایک حصہ ہندہ کے باپ کو دیدیا جاۓ ۔ کہ یہ حق عصوبت ہے ۔ اور باپ کی موجودگی میں ہندہ کی بہنیں محروم ہونگی ۔ 

بہارشریعت جلدسوم حصہ بستم صفحہ ١١١٧ میں ہےحقیقی بھائی بہن ہوں   یا علّاتی ہوں   یا اخیافی سب کے سب باپ کے ہوتے ہوئے بالاتفاق محروم ہوجاتے ہیں  ۔ جب کہ دادا کے ہوتے ہوئے بھی امام ابو حنیفہ  رحمۃ اللّٰہ علیہ کے نزدیک محروم ہوتے ہیں   فتویٰ اسی پر ہے ۔ 

فتاوی عالمگیری مع بزازیہ جلدششم صفحہ ٤٥٣ میں ہے والمحجوب یحجب بالاتفاق کالاخوین اوالاختین فصاعدا بای جھة کانا یرثان مع الاب ویحجبان الام من الثلث الی السدس کذافی الکافی ۔،،وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 


مسئلہ  ٢  

شوہر ۔۔۔۔  ١

باپ ۔۔۔۔۔ ١

دونوں بہنیں  محروم 




کتبہ


العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللّه صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی ۔ 


 ٤      ذی الحجہ         ١٤٤٣ھ

٤     جولائی               ٢٠٢٢ء

الجواب صحیح والمجیب نجیح -

فقیر ابُوالبرکات محمّدارشدسُبحانی غفرلہ النُّورانی -

(بانی دارُالافتاء ارشدیہ)

----------------------------------------------------------------------------

باب در باب پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں  

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only