السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ابو جہل نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا چچا تھا یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
(سائل:محمد صالح رضوی مغل سرائے بنارس)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:ابو جہل نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا چچا نہیں تھا۔چنانچہ شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی حنفی متوفی١٤٢٢ھ لکھتے ہیں:ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا یہ بالکل غلط بھی ہے اور مسلمانوں کے لئے اشتعال انگیز بھی، ابو جہل قبیلۂ بنی مخزوم کا تھا اور حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بنی ہاشم سے تھے۔ پھر ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا کیسے ہوسکتا ہے۔ملخصًا(فتاوی شارح بخاری،٤١١/١)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان، کراچی
پیر،٦/ربیع الاول،١٤٤٤ھ۔٢/اکتوبر،٢٠٢٢ء

ایک تبصرہ شائع کریں