(بغیرسند کے مرید کرناکیساہے؟)
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کا کہنا ہے کہ خلیل لوگوں کو مرید کرتا ہے مگر اسکے پاس خلافت نہیں خلیل نے کہا کہ ایسا کس حدیث سے ثابت ہے زید کا کہنا ہے کہ اسی سلسلہ سے مرید ہونا چاہیے جس کا سلسلۂ شجرہ نبی اکرم صلی اللہ وسلم سے ملتا ہو خلیل کا کہنا پہلے ہمیں سند دیں کیا خلیل اپنے قول میں صحیح ہے ؟زید دلیل میں کچھ فتاوی جات و بزرگوں کے اقوال پیش کرتا ہے خلیل ماننے کو تیار نہیں اس پر کیا حکم شرع ہے ؟
المستفتی ،غلام مصطفی ڈھانے پور

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب اللهم هداية الحق والصواب
زید کا کہنا درست ہے خلیل کا قول غلط باطل و مردود ہے ، ایسا شخص طریقت کی اصطلاح میں گمراہ ہے ایسے شخص سے مرید ہرگز نہیں ہونا چاہیے ، کیونکہ ہر مسئلہ کا جواب قرآن و احادیث سے نہیں دیا جا سکتا ، نہ ہر ایک انسان کے بس میں ہے کہ قرآن و حدیث کو سمجھے ہمارے ائمہ کرام نے قرآن و حدیث کو سمجھ کر کے یکجا کیا اس کو فقہ کہتے ہیں اور اسی فقہ کے حوالے سے فقہاء کرام فتوی دیتے ہیں اب جو کتب فقہ کو نہ مانے یا اقوال آئمہ کرام کو نہ مانے وہ گمراہ ہے نیز خلیل بغیر اجازتِ خلافت لیے پیری مریدی کرتا ہے اس اعتبار سے بھی گمراہیت کو حکم اس پر عائد ہوتا ہے،جیسا کہ فتاوی رضویہ میں طحطاوی علی الدر المختار کے حوالے سے ہے ،ھذہ الطائفۃ الناجیۃ قد اجتمعت الیوم فی مذاہب اربعۃ وھم الحنفیون والمالکیون والشافعیون و الحنبلیون رحمہم اﷲ ومن کان خارجا عن ھذہ الاربعۃ فی ھذا الزمان فہو من اھل البدعۃ والنار "یہ نجات والا گروہ یعنی اہلسنت و جماعت آج چار مذہب حنفی،مالکی،شافعی،حنبلی میں جمع ہوگیا ہے۔اب جو ان چار سے باہر ہے وہ بدمذہب جہنمی ہے۔(فتاوی رضویہ جلد 27 صفحہ 602 رضا فاؤنڈیشن لاہور)
حضور شارح بخاری سے ایسے ہی شخص کے تعلق سے سوال ہوا ، تو آپ نے جواب ارشاد فرمایا:اس شخص کا کسی کو مرید کرنا طریقت کی اصطلاح میں ضلالت اور گمراہی ہے۔ مرید کرنے کی شرط کسی جامع شرائط مرشد کی اجازت و خلافت ہے بغیر اجازت و خلافت کے مرید کرنا خصوصاً جب کہ کسی کا مرید بھی نہیں ، لوگوں کو فریب دینا ہے، دھوکے میں ڈالنا ہے، یہ طریقت کی اصطلاح میں ضلالت و گمراہی ہے ،(فتاوی شارح بخاری جلد دوم صفحہ 244)
مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لئے فتاوی افریقہ کا مطالعہ فرمائیں ،واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معراج رضوی واحدی
ایک تبصرہ شائع کریں