(کسی کے مرنے پر کالاکپڑا پہننا کیساہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کے اظہارِ غم کے لئے کالا کپڑا پہننا کیسا ہے نیز پہننے والے پر کیا حکم ہے؟
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کے اظہارِ غم کے لئے کالا کپڑا پہننا کیسا ہے نیز پہننے والے پر کیا حکم ہے؟
المستفتی: غلام یزدانی دولت پور
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
الجواب بعون الملک الوھاب
”اظہارِ غم کے لئے کالا کپڑا پہننا ناجائز وگناہ ہے سوائے عورت کے کہ وہ اپنے شوہر کی وفات پر تین دن تک اظہارِ غم کے لئے کالا کپڑا پہن سکتی ہےحضرت شیخ نظام الدین اور علماء ہند کی ایک جماعت نے تحریر فرمایا ہے:’’لایجوز صبغ الثیاب اسود تأسفا علی المیت ‘‘ترجمہ:میت کے سوگ کے طور پر سیاہ رنگ کے کپڑے پہننا جائز نہیں ۔(فتاوی عالمگیری، کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع، جلد ٥، صفحہ ٤١١، مطبوعہ بولاق مصر المحمیۃ)
حضور صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:’’کسی کے مرنے کے غم میں سیاہ کپڑے پہننا جائز نہیں مگر عورت کو تین دن تک شوہر کے مرنے پر غم کی وجہ سے سیاہ کپڑے پہننا جائز ہے اورسیاہ کپڑے غم ظاہر کرنے کیلئے نہ ہوں تو مطلقا جائز ہیں‘‘(بہارِ شریعت، جلد ٢، صفحہ ٢٤٣، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)والله تعالیٰ عزوجل و رسوله ﷺ أعلم بالصواب
کتبہ
عبد الوکیل صدیقی نقشبندی پھلودی راجستھان الھند
خادم التدریس الجامعۃ الصدیقیہ سوجا شریف باڑمیر راجستھان الھند
١٤ جمادی الاولی ١٤٤٦ھ۔ ١٧ نومبر ٢٠٢٤ء۔ بروز اتوار
خادم التدریس الجامعۃ الصدیقیہ سوجا شریف باڑمیر راجستھان الھند
١٤ جمادی الاولی ١٤٤٦ھ۔ ١٧ نومبر ٢٠٢٤ء۔ بروز اتوار
ایک تبصرہ شائع کریں