(مسافر کہیں دس دن قیام کرے تو قصرکرےگا؟)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
اگر کوئی شخص (١٠) دس دن تک مکہ میں رہےگا تو نماز قصر پڑھے گا یا پوری
جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی: محمد فرحان اختر کرناٹک
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
اگر کوئی شخص (١٠) دس دن تک مکہ میں رہےگا تو نماز قصر پڑھے گا یا پوری
جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی: محمد فرحان اختر کرناٹک
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
جب کوئی آدمی اپنے شہر سے مسافت سفر کے قصد سے کسی جگہ جائے اور وہاں پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کا ارادہ ہو تو نماز میں قصر کریگا۔ لہذا صورت مذکورہ میں قصر کا حکم ہے۔ حضرت شیخ نظام الدین اور علماء ہند کی ایک جماعت نے تحریر فرمایا ہے کہ:”إن نوى الإقامة أقل من خمسة عشر قصر هكذا في الهداية اه.... ترجمہ اگر پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت ہو تو قصر کریگا۔(فتاویٰ ہندیہ، جلد ۱، صفحہ ١٣٩، مطبوعہ بولاق مصر المحمیۃ)
اور اسی میں ہے:"فرض المسافر فی الرباعیۃ رکعتان والقصر واجب عندنا کذا فی الخلاصة“ ترجمہ: مسافر کا فرض چار رکعت والی نماز میں دو رکعت ہے۔ اور قصر ہمارے نزدیک واجب ہے ایساہی ”خلاصۃ الفتاویٰ“ میں ہے۔(فتاویٰ ہندیہ، جلد ١، صفحہ ١٣٩، مطبوعہ بولاق مصر المحمیۃ)
صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:”مسافر اس وقت تک مسافر ہے جب تک اپنی بستی میں پہنچ نہ جائے یا آبادی میں پورے پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کر لے، یہ اس وقت ہے جب تین دن کی راہ چل چکا ہو اور اگر تین منزل پہنچنے سے بیشتر واپسی ارادہ کر لیا تو مسافر نہ رہا اگرچہ جنگل میں ہو اھ....(بہار شریعت، جلد ١، صفحہ ٧٤٤، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)
اور اسی میں ہے:”مسافر پر واجب ہے کہ نماز میں قصر کرے یعنی چار رکعت والے فرض کو دو پڑھے اس کے حق میں دو ہی رکعتیں پوری نماز ہے اور قصداً چار پڑھیں اور دو پر قعدہ کیا تو فرض ادا ہوگئے اور پچھلی دو رکعتیں نفل ہوئيں، مگر گنہگار و مستحقِ نار ہوا کہ واجب ترک کیا،لہٰذا توبہ کرے اور دو رکعت پر قعدہ نہ کیا، تو فرض ادا نہ ہوئے اور وہ نماز نفل ہوگئی“۔(بھار شریعت ،جلد ١، حصہ ٤، صفحہ ٧٤٣،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)والله تعالیٰ عزوجل و رسوله ﷺ أعلم بالصواب
کتبه
عبد الوکیل صدیقی نقشبندی پھلودی راجستھان الھند
خادم: التدریس الجامعۃ الصدیقیہ سوجا شریف باڑمیر راجستھان الھند
١٦ جمادی الاولی ١٤٤٦ھ۔ ١٩ نومبر ٢٠٢٤ء۔ بروز منگل
١٦ جمادی الاولی ١٤٤٦ھ۔ ١٩ نومبر ٢٠٢٤ء۔ بروز منگل
ایک تبصرہ شائع کریں