اتوار، 29 دسمبر، 2024

(کیامہمان آنے سے برکت آتی ہے؟)

 (کیامہمان آنے سے برکت آتی ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ لوگ کہتے ہیں کہ گھر میں جب مہمان آتے ہیں تو اللہ تعالی ان گھروں میں رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں
 المستفتی ،فیضان خان ایم پی 
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوھاب 
یہ بات بالکل درست ہے کہ جب گھر میں مہمان آتے ہیں تو اللہ تعالیٰ برکتوں کا نزول فرماتا ہے اس لیے مہمانوں کی تکریم و تعظیم کرنا چاہیے 
حدیث شریف میں ہے
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْخَيْرُ أَسْرَعُ إِلَى البَيْتِ الَّذِيْ يُؤْكَلُ فِيهِ مِنَ الشَّفْرَةِ إِلٰى سَنَامِ الْبَعِيرِ،،رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه
حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ  مصطفےٰ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا ، جس گھر میں مہمان ہو اس گھر میں خیرو برکت اس تیزی سے اُترتی ہے جتنی تیزی سے اونٹ کی کوہان تک چُھری پہنچتی ہے
حضور حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اونٹ کی کوہان میں ہڈی نہیں ہوتی چربی ہی ہوتی ہے اس لیے چُھری اسے بہت ہی جلد کاٹ دیتی  ہے اور اس کی تہ تک پہنچ جاتی ہےاس لئے اس سے تشبیہ دی گئی یعنی ایسے گھر میں خیر و برکت بہت جلد پہنچتی ہے۔
مراۃ المناجیح جلد 6 باب دعوت 
الضيف يأتى برزقه ويرتحل بذنوب القوم يتمحص عنهم ذنوبهم
نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:جب کوئی مہمان کسی کے یہاں آتا ہے تو اپنا رِزق لے کر آتا ہے اور جب اس کے یہاں سے جاتا ہے تو صاحبِ خانہ کے گناہ بخشے جانے کا سبب ہوتا ہے
 
کشف الخفاء جلد 2 صفحہ 36 حدیث 1643
کتبہ
 محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only