السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سوال ہے جواب عطا کریں کہ کیا کوئی روایت ہے کہ جس یہ بتایا گیا ہو کہ دین کا کوئی مسئلہ پڑھنا یا پڑھنا پوری رات کی عبادت سے افضل ہے ؟
سائل ۔۔ محمد ذیشان لاکنواں district ہلوانی اتراکھنڈ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں یہ روایت برحق ہے کہ دین کا کوئی مسئلہ پڑھنا یا پڑھانا رات بھر کی نفلی عبادت سے بہتر ہےوہ حدیث یہ ہے ۔۔عن ابن عباس رضي الله تعالی عنه قال : تدارس العلم ساعة من الليل، خير من إحيائها....حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے رات کے کچھ حصے میں (دینی)علم کا سیکھنا سکھانا پوری رات کی عبادت سے افضل ہے۔۔مشکوۃ المصابیح ، کتاب العلم ، ص٣٧ مکتبہ رحمانیہ لاہور)

اور اس طریقے کی عبارت ،، فتاویٰ شامی ،، میں موجود ہے ۔۔۔روی ،، مذاکرۃ العلم ساعۃ خیر من احیاء لیلۃ ۔۔۔الدرالمختار و ردالمحتار ، المجلدالتاسع ، کتاب الحظر و الاباحۃ ، ص٥٨٤بیروت لبنان)
اور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ۔۔گھڑی بھر علم دین کے مسائل میں مذاکرہ اور گفتگو کرنا ساری رات عبادت کرنے سے افضل ہے ۔۔۔بہار شریعت ، حصہ١٦ ، ص ٢٧٢ مکتبہ مدینہ دھلی)
کتبہ
عبیداللہ حنفی بریلوی مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف
٢٠ /جمادی الثانی ١٤٤٦ھ

ایک تبصرہ شائع کریں