(کیا حاملہ پر سورج گرہن کا اثر پڑتا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہکیا سورج گرہن میں حاملہ عورت کو سونا بیٹھنا کھانا بنانا یاکوئی چیز کانٹنا منع ہے؟ لوگ کہتے ہیں اسکا بچے پہ اثر پڑتا ہے اسکی کیا حقیقت ہے ؟جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی:۔راج محمد واحدی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
سورج گرہن کے متعلق عوام میں جومشہورہے وہ غلط ہے جیساکہ مفتی اسماعیل حسین نورانی فرماتے ہیں سورج اور چاند گرہن کوکسی کی بیماری یانقصان اورخطرات کاباعث قرار دینا شرعی نقطہ نظرسے غلط ہے ہوسکتاہے طبی لحاظ سے اس کے بعض اثرات انسانی جسم اورصحت پرمرتب ہوتے ہوں لیکن شریعت مطہرہ میں گرہن کے ساتھ ان باتوں کاتصورنہیں دیاگیاہے،اسی طرح گرہن کے بارے میں یہ سمجھناکہ شرعااس کے اثرات حاملہ عورتوں پرمرتب ہوتے ہیں یہ محض توہم پرستی اورباطل نظریات کاحصہ ہے،اورسورج اورچاند گرہن شرعی نقطہ نظرسے انسان کے معمولات زندگی میں قطعاحائل نہیں ہے،البتہ اس وقت توبہ استغفاراورذکرواذکارکاحکم ہے۔(انوارالفتاوی جلداول صفحہ 185)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
ایک تبصرہ شائع کریں