(جس تقریب میں ہر فرقہ کے لوگ ہوں شرکت کرنا کیساہے؟)
السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ ہمارے شہربھیونڈی میں ایسی تقریب جس میں بنام سنی مطلقاً سب کومدعوکیاگیا ہے اوراس میں اس بات کاشدید یقینی قطعی اندیشہ ہے کہ وہابیہ دیابنہ جوسنیوں کےرشتہ میں آچکے ہیں وہ بھی ان کےرشتہ دارہونےکےناطے شرکت کرجائےگےاب ایسی تقریب میں شرکت کرناکیساہے؟
المستفتی:۔ آصف رضوی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ایسی تقریب میں شرکت کرنا جائزنہیں جس میں وہابیہ دیابنہ شامل ہوںحدیث شریف میں ہےاِیَّا کُمْ وَ اِیَّا ھُمْ لَا یُضِلُّو نَکُمْ وَلَا یُفْتِنُو نَکُمْ اِنْ مَرِضُوْا فَلَا تَعُوْ دُوْھُمْ وَاِنْ مَا تُوْا فَلَا تَشْھَدُوْ ھُمْ وَاِنْ لَقِیْتُمُوْ ھُمْ فَلَا تُسَلِّمُوْا عَلَیْھِمْ وَلَا تُجَا لِسُو ھُمْ وَلَا تُشَا رِبُوا ھُمْ وَلَا تُوَا کِلُوا ھُمْ وَلَا تُنَا کِحُوْ ھُمْ وَلَا تُصَلُّوْا عَلَیْھِمْ وَلَا تُصَلُّوْ مَعَھُمْ‘‘( مسلم ابوداؤد ابن ماجہ عقیلی،ابن حبان کی روایت کا مجموعہ؍ بحوالہ انوار الحدیث )واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد ابراہیم خاں امجدی
ایک تبصرہ شائع کریں