منگل، 31 دسمبر، 2024

(پائک جھومنا کیسا ہے؟)

 (پائک جھومنا کیسا ہے؟)

السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ جو گاؤں میں پایگ بھرتے ہیںیعنی محرم الحرام یوم عاشورہ کے دن جو جھومتے ہیں شہادت نامہ کے ساتھ عورتیں بھی جھومتی وغیرہ وغیرہ کیا ان کا کرنا ایسا صحیح ہے جواب عنایت فرمائیں اور شکریہ کا موقع دیں تو آپ کی مہربانی ہوگی۔
المستفتی:۔محمد شہریار خان قادری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  صورت مسئولہ میں محرم الحرام کے نودس تاریخ کولوگ جھومتے ہیں عورتیں مرثیہ وشہادت نامہ وغیرہ پڑھتی ہیں اوردیگرکام کیاجاتاہے کچھ جگہوں پر اسےپیگہابھی کہاجاتاہے تواگریہی ہےتویہ سب ناجائزوحرام ہیںاس بارےمیں حضورفقیہ ملت علیہ الرحمۃ تحریرفرماتے ہیں کہان تاریخوں میں تعزیہ داری کرنا،چوک پرتعزیہ کےسامنے کچھ رکھ کر نیازفاتحہ دلانا،تعزیہ کوگاوں وگلی کوچوں میں گھمانا ماتم کرنا،ڈھول تاشےطرح طرح کے باجے بجانابجوانا،کھیل تماشہ کرنامصنوعی کربلا جانا،جلوس میں مردوعورت کاباہم خلط ملط ہونا،عورتوں کامرثئےگانا،ان کاتعزیہ پرمورچھل مارنا،منت مانگنااورکسی مردیاعورت پرباباکی سواری آنایہ سب باتیں خرافات وبدعات اورسخت ناجائز وحرام ہیں۔شریعت میں ان کی کوئی اصل وحقیقت نہیں ۔ اورایساکرنےوالے سخت گنہگار مستحق عذاب نارہیں پیشوائے اہلسنت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ربہ القوی تحریرفرماتےہیںعلم،تعزیئے،تخت،مہندی ان کی منت گشت چڑھاوا،ڈھول ،تاشے، مجیرے، مرثیے، ماتم مصنوعی کربلا کوجانا،عورتوں کاتعزیہ کونکلنایہ سب باتیں حرام وناجائزومنع ہیں۔ فاتحہ جائزہے۔ روٹی،شیرینی،شربت چاہےجس چیزپرہومگرتعزیہ پررکھ کر یااس کےسامنےہوناجہالت ہے ہاں تعزیہ سےجداہوخالص سچی نیت سے حضرات شہدائے کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی نیاز ہووہ ضرورتبرک ہے۔(فتاویٰ رضویہ ج نہم نصف آخرصفحہ ۴۴؍بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ ۵۹)

  قربانی سے لے کر عاشورۂ محرم تک ڈھول بجانااورشب عاشورہ میں تعزیہ کےپیچھےپیچھے مردوعورتوں کاڈھول تاشہ بجاتےاورمرثیہ گاتےہوئے جانایہ سب ناجائز و گناہ ہے ۔

    حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریرفرماتے ہیں کہ تعزیوں کےپاس مرثیہ پڑھاجاتاہے اورتعزیہ جب گشت کونکلتاہےاس وقت بھی اس کےآگےمرثیہ پڑھاجاتاہے غلط واقعات نظم کئےجاتےہیں اہل بیت کرام کی بے حرمتی اوربےصبری اورجزع وفزع کاذکرکیاجاتاہےیہ سب ناجائزوگناہ کےکام ہیں۔(بہار شریعت حصہ شانزدہم صفحہ۲۴۸)

   اوراعلی حضرت محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی تحریرفرماتے ہیں"مرثئے کاپڑھنا سننا سب گناہ وحرام ہے حدیث میں ہے"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المراثى  یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرثیوں سےمنع فرمایا۔(فتاویٰ رضویہ ج نہم نصف اول صفحہ ۸۸؍ماخوذ فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ۵۴؍۵۵)

  البتہ نودس محرم کومسلمان زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کریں روزہ رکھیں کہ سال بھرکےروزوں کاثواب ملتاہے اورایک سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں پھرروزوں وغیرہ تمام نیکیوں کا ثواب حضرت امام حسین شہید کربلا ودیگرشہدائےکرام رضی اللہ عنہم کی نذرکریں گرمیوں میں ان کے نام پرشربت پلائیں،جاڑےمیں چائے پلائیںکھچڑا،پلاؤ بریانی وغیرہ جوہوسکےپکاکربرادری میں بانٹیںمحتاجوں اوراپنے گھروالوں کوکھلائیں کہ اچھی نیت سے یہ ثواب کےکام ہیں۔( فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ۵۸؍۵۹)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد ابراہیم خاں امجدی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only