(کیا کافر کو تعویذ دے سکتے ہیں؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ کیا کافر کو تعویذ دے سکتے ہیں ؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی:۔ محمد مجیب احمد
وعلیکم السلام ور حمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
کافر کو ایسی تعویزدی جائے جس میں ہندسہ وغیرہ ہوتا ہے۔ کلام الٰہی والا نہ دیا جائے۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے: کافر کو اگر تعویذ دیا جائے تو مضمر جس میں ہندسے ہوتے ہیں نہ کہ مظہر جس میں کلام الٰہی و اسمائے الٰہی کے حروف ہوتے ہیں۔( فتاویٰ رضویہ، ج: ۲۴، ص: ۱۹۸ کتاب الحضر )
رضا فاؤنڈیشن لاہور) ۔والله اعلم باالصواب
کتبہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
ایک تبصرہ شائع کریں