(اپنے بچے کا انبیاء نام رکھنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ انبیاء نام رکھنا کیسا ( لڑکا اور لڑکی کیلئے )بینوا توجروا
المستفتی: محمد طارق رضا قادری جھارکھنڈ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
انبیاء یہ نبی کی جمع ہے لڑکا لڑکی کسی کا بھی نام انبیاء رکھنا جائز، نہیں حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرتِ علّامہ مفتی محمد امجد علی قادری علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں غیر نبی کو نبی کہنا ہر گز ہرگز جائز نہیں ہوسکتا، (بہار شریعت حصہ ۱٦ نام رکھنے کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
ایک تبصرہ شائع کریں