(غیبت کسے کہتے ہیں؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ غیبت کسے کہتے ہیں ؟ تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ گلزار احمد بلرامپور یوپی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
کسی شخص کے عیب کو اس کے پیٹھ پیچھے بیان کرنا غیبت کہلا تا ہے جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہیں معلوم ہے کہ غیبت کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم خوب جانتے ہیں نبی نے ارشاد فرمایا غیبت یہ ہے کہ تو اپنے کسی (بھی مسلمان) بھائی کا اس چیز کے ساتھ ذکر کرے جو اسے بری لگے ۔ میں (ابوہریرہ) نے عرض کی جو میں کہتا ہوں اگرمیرےبھائی میں وہ موجود ہوتب تو وہ غیبت نہیں ہوگی؟ آپﷺ نےفرمایا جو تم کہتے ہو اگر اس میں موجود ہے جب ہی توغیبت ہے اور جب تم ایسی بات کہو جو اس میں موجود نہ ہو تو یہ بہتان ہے۔(صحیح مسلم شریف؍ برکات شریعت حصہ۱؍ ص۴۹۰)واللہ تعا لیٰ اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
ایک تبصرہ شائع کریں