منگل، 31 دسمبر، 2024

(سانپ و چھپکلی کو مارنا کیسا ہے؟)

 (سانپ و چھپکلی کو مارنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ چھپکلی۔ سانپ اور گرگٹ کو مارنا کیسا ہے؟
  المستفتی:۔سلمان بیگ رضوی جمالی مہاراشٹر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  چھپکلی کو مارنا چاہیے اس کو مارنے میں ثواب ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے’’ عن ابی ھریرہ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہﷺقال من قتل وزغافی اول ضربة کبتت لہ ماٸةحسنة وفی الثالثةدون ذٰلک وفی الثالثةدون ذٰلک ‘‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریمﷺنے فرمایا جو شخص گرگٹ یا چھپکلی کو پہلی ضرب میں مارے اس کے نامہ اعمال میں سوکی نیکیاں لکھی جاتی ہیں جو دوسری ضرب میں تواس سےکم لکھی جاتی ہیں اور تیسری میں تو اس سےکم ۔(مسلم شریف / بحوالہ انوارالحدیث صفحہ۳۰۴)

  اس حدیث مبارک سے دو باتیں معلوم ہوتی ہیں پہلی بات یہ کہ چھپکلیوں کو مارنا ثواب ہے۔ اسی طریقے سے مسلم شریف کی حدیث سے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص گرگٹ اور چھپکلی کو پہلی ضرب میں مارے گا اس کے نامہ اعمال میں سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور دوسری میں اس سےکم اورتیسری میں اس سے کم۔( ج۲؍ص۳۵۷)

   اسی طریقے سے اللہ کے رسول ﷺ نے سانپ کو مارنے کی تاکید فرمائی ( فتاویٰ رضویہ ج ۱۰؍ص۱۰۰)واللہ تعا لیٰ اعلم 
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only