منگل، 31 دسمبر، 2024

(قبرستان میں درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟)

(قبرستان میں درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان میں درود شریف پڑھنے سے ثواب ملتا ہے یا کہ گناہ   ؟  مہربانی فرما کر رہنمائی فرما دیجئے.
المستفتی :- محمد ابوہریرہ پنجاب پاکستان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

   قبرستان میں درود شریف پڑھنے سے ثواب ملتا ہے ۔ جیسا کہ استاذ الفقہاء حضور فقیہ ملت علامہ مفتی جلال الدین احمد الامجدی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ،، قبرستان میں جہاں کہ مردے دفن کئے جاتے ہیں وہاں بھی صلاۃ وسلام پڑھنا جائز و مستحسن ہے کہ پڑھنے والوں کو ثواب ملے گا اور مردوں کو فائدہ پہنچے گا ۔( فتاوی فیض الرسول جلددوم صفحہ ٦٥٣)۔وھو سبحانہ تعالٰی اعلم بالصواب           
کتبہ
العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only