منگل، 31 دسمبر، 2024

(جمعہ کے دن نعت پڑھنا کیسا ہے؟)

 (جمعہ کے دن نعت پڑھنا کیسا ہے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضرت مسجد میں جمعہ کے دن نعت پڑھنا کیسا ھے جائز ھے یا ناجائز ھے اگر جائز ھے تو کس کی سنت ھے حوالہ چاہیے۔ المستفتی:۔ نعنان اختر جھارکھنڈ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
    مسجد کے اندر نعت شریف پڑھنا جائز ہے بلکہ باعث برکت ہے۔
   حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں:مسجد میں میں حمد و نعت و منقبت و وعظ و حکمت ہو تو جائز ہے۔(بہار شریعت ، حصہ ۳، ص۶۴۷(مکتبہ مدینہ دھلی)
  نوٹ : جمعہ کے دن قبل تقریر دوچار اشعار ہی پڑھنا چاہئے اس سے زیادہ نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ وعظ و نصیحت مثلا نماز روزہ وضو و غسل و دیگر ضروریات دین کے متعلق لوگوں کو سمجھایاجائے۔
  الانتباہ۔ کسی چیز کے جائز ہونے کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ سنت ہی ہو لہذا جائز اور نا جائز ہونے کے لئے سنت ہی تلاش کرنا درست نہیں۔واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
عبیداللہ حنفی بریلوی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only