منگل، 31 دسمبر، 2024

( کیا کسی شخص پر کسی بزرگ کی سواری آتی ہے ؟)

 ( کیا کسی شخص پر کسی بزرگ کی سواری آتی ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ ہمارے یہاں ایک نوجوان شخص کو حاضری آتی ہے وہ شخص دعویٰ کرتا ہے کہ  میرے بدن میں فلاں بزرگ آتے ہیں کیا حضرت ایسا بھی ہوسکتا ہے ۔المستفتی:۔ اکبرعلی رضوی
وعلیکم السلام ور حمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
   صورت مسئولہ میں کوئی بزرگ کی سواری کسی عورت پر نہیں آتی ہے بلکہ یہ سب مکروفریب ہے.فتای شارح بخاری، جلد دوم، ص ۱۴۸میں مفتی شریف الحق، امجدی صاحب فرماتے ہیں کہ: یہ سب مکروفریب ہے کوئی بزرگ کسی پر نہیں اتا اس پر اعتماد کرنا جایز نہیں ہاں خبیث ہمزاد اور جنات آتے ہیں۔ والله تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
عبدالرازق امجدی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only