منگل، 31 دسمبر، 2024

( قبول اسلام کے وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عمر شریف کتنی تھی؟ )

 ( قبول اسلام کے وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عمر شریف کتنی تھی؟ )

السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ قبول اسلام کے وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عمر شریف کتنی تھی   ؟
المستفتی:۔محمد نورالدین قادری بہرائچ شریف یوپی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
   حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر بوقت قبول اسلام کتنی تھی اس میں مختلف روایات ہیں جیساکہ حضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایمان لانے کےوقت کیاعمرتھی اس بارے میں چند اقوال ہیں،پندرہ،سولہ، آٹھ، دس، سمجھ والے بچے کا ایمان معتبرہے۔اگرچہ وہ نابالغ ہو۔( فتاویٰ شارح بخاری جلددوم صفحہ۱۶)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد ابراہیم خاں امجدی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only