منگل، 31 دسمبر، 2024

(اعلیٰ حضرت کے بسم اللہ خوانی کس نے کروائی ہے؟)

 (اعلیٰ حضرت کے بسم اللہ خوانی کس نے کروائی ہے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اعلیٰ حضرت کے رسم بسم اللہ خوانی میں کون حضرت تھے ان کا نام بتائیں جب آپ نے" لا"پر اعتراض کیا تھا؟ المستفتی:۔ محمد ادریس رضا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
    سوانح اعلی حضرت پر فقیر کی نگاہ سے جو کتاب گزری ہے مثلا سوانح اعلی حضرت حیات اعلی حضرت تجلیات امام احمدرضا،سیرت پاک اعلی حضرت بریلوی،اس میں رسم بسم اللہ خوانی کے موقع پر بسم اللہ خوانی کرانے والے استاد اورجملہ شرکا ء کا کا نام درج نہیں پایا البتہ آپ کے جدامجد  قطب وقت حضرت مولانا شاہ رضا علی خان قدس سرہ کا نام ضرور موجود ہے جس نے "لا"(لام الف )کے اعتراض کا جواب  سیدی سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالی  عنہ کو مرحمت فرمایا تھا ۔مذکورہ واقعہ (سوانح اعلی حضرت ،ص۸۸،حیات اعلی حضرت ،ص۱۳،تجلیات امام احمدرضا ، ص۲۲،مکتبۃالمصطفیٰ بریلی شریف)پرمرقوم ہے۔واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
عبیداللہ حنفی بریلوی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only