(شوہر پانچ بیٹے اور ایک بیٹی میں مال کسے تقسیم ہوگا؟)
السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته
الاستفتاء: کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کی بیوی کا انتقال ہو گیا اور اس نے ١٠٠٠٠ دس ہزار روپے ترکہ چھوڑا جو کہ مہر کے اس کے شوہر زید کے ذمہ ہے
اور وارثین میں شوہر اور پانچ لڑکے اور ایک لڑکی چھوڑی ہے اب دریافت طلب یہ ہے کہ اُنکے درمیان ترکہ کیسے تقسیم ہوگا اور کتنا کتنا حصہ انکو ملےگا؟حوالہ کے ساتھ فتویٰ کی شکل میں جواب دیجئے گا

المستفتی: محمد ساحل القادری (بریلی شریف یوپی)
وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصوب
صُورتِ مسئولہ میں بر صدقِ سائل وانحصار ورثاء در مذکورین بعدِ اُمورِ متقدمہ علی الارث(یعنی مرحومہ کے ذمے قرض ہو تو اس کی ادائیگی اور غیرِ وارث کے لئے وصیت کی ہو تو تہائی ۱/۳ مال سے اسے پورا کرنے کے بعد) مرحومہ کی مکمل جائیداد شوہر اور پانچ بیٹوں اور ایک بیٹی کے درمیان چوالیس (٤٤) حصوں میں تقسیم ہوگی، جس میں ربع یعنی گیارہ حصے شوہر کے اور چھ چھ حصے ہر لڑکے کے اور تین حصے لڑکی کے۔کیونکہ جب اولاد ہو تو شوہر کے لئے ربع ہوتا ہے جیساکہ ”قرآن مجید“ میں ہے:”"فَاِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍؕ-" ترجمہ کنزالایمان: "پھر اگر ان کی اولاد ہو تو ان کے ترکہ میں سے تمہیں چوتھائی ہے۔ جو وصیت وہ کرگئیں اور دین نکال کر (پارہ ٤، سورۃ النساء، آیۃ ١٢)
اور لڑکے کے لئے چونکہ لڑکی کا دونا ہے جیساکہ "قرآن مجید"میں ہے:”"یُوْصِیْكُمُ اللّٰهُ فِیْۤ اَوْلَادِكُمْۗ-لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ اھ....
ترجمہ کنزالایمان مع خزائن العرفان“میں ہے:”اللہ تمہیں حکم دیتا ہے تمہاری اولاد کے بارے میں بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر (پ ٤، النساء، آیۃ ۱۱)واللّٰه تعالیٰ أعلم بالصواب
کتبہ
عبد الوکیل صدیقی نقشبندی پھلودی راجستھان الھند
خادم الجامعۃ الصدیقیہ سوجا شریف باڑمیر راجستھان الھند
١٤ جمادی الاخر ١٤٤٦ھ۔ ١۸ دسمبر ٢٠٢٤ء۔ بروز منگل
خادم الجامعۃ الصدیقیہ سوجا شریف باڑمیر راجستھان الھند
١٤ جمادی الاخر ١٤٤٦ھ۔ ١۸ دسمبر ٢٠٢٤ء۔ بروز منگل
ایک تبصرہ شائع کریں