جمعہ، 6 دسمبر، 2024

(ماربل ٹائل سے تیمم کرسکتے ہیں ؟)

 (ماربل ٹائل سے تیمم کرسکتے ہیں ؟)

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ آج کل اکثر گھر دوکانو مکان میں ماربل پتھر ٹائلس کی دیواریں فرش وغیرہ ہوتے ہیں تو کیا ان کی دیواروں زمین سے تمیم ہو جاتا ہے ؟ یا نہیں ؟ یا ان پر دھول و فرد و غبار ہونا ضروری ہے ؟ کیا یہ ماربل پتھر ٹائلس زمین کی جنس سے ہیں ؟کتاب وسنت کی روشنی میں واضح طور پر جواب ارشاد فرمائیں 
السائل ۔۔ محمد شاہزیب عطاری ساکن ۔ محلہ شیر نگر بہیڑی ضلع بریلی شریف 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوھاب وھو الموفق للحق والصواب 

پوچھی گئی صورت میں پتھر ٹائلس ماربل کی دیواروں زمین سے تمیم کرنا بلا شبہ جائز و درست ہے خواہ ان پر گرد و غبار دھول وغیرہ ہو یا نہ ہو کیونکہ یہ زمین کی جنس سے ہیں اور جو چیز زمین کی جنس سے ہو اس پر گرد غبار دھول وغیرہ کا ہونا صحت تیمم کے لئے کوئی ضروری نہیں ۔ لہٰذا مذکورہ صورت میں تیمم ہو جائز و درست ہے ۔

امام ابو الحسن بن  عمار شرنبلالی فرماتے ہیں:الثالث من الشروط ان یکون التیمم بطاھر طیب وھو اللذی لم تمسہ نجاسۃ من جنس الارض وھو کالتراب والحجر والرمل"تیمم کی شرطوں میں سے تیسری شرط یہ ہے کہ تیمم ایسی پاک و صاف چیز سے ہوگا جس پر کوئی نجاست نہ لگی ہو اور وہ زمین کی جنس سے ہو جیسے مٹی پتھر ریت.(مراقی الفلاح شرحِ نور الایضاح کتاب الطھارۃ باب التیمم ص 118 ۔ 119 ، مطبوعہ دار الکتاب دیوبند)

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : تیمم اسی چیز سے ہو سکتا ہے جو جنس زمین سے ہو اور جو چیز زمین کی جنس سے نہیں   اس سے تیمم جائز نہیں.

جو چیز آگ سے جل کر نہ راکھ ہوتی ہے نہ پگھلتی ہے نہ نَرْم ہوتی ہے وہ زمین کی جنس سے ہے اس سے تیمم جائز ہے۔ ریتا، چونا، سرمہ، ہرتال، گندھک، مردہ سنگ، گیرو، پتھر، زبرجد، فیروزہ، عقیق، زمرد وغیرہ جواہر سے تیمم جائز ہے اگرچہ ان پر غبار نہ ہو.(بہار شریعت جلد اول حصہ دوم، کس چیز سے تیمم جائز ہے کس سے  نہیں ص357 ،  مسئلہ نمبر 1، 5 ،  مطبوعہ المکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم باالصواب 

کتبہ
العبد الضعیف الحقیر المحتاج الی اللہ القوی القدیر محمد ایاز حسین تسلیمی ۔
ساکن محلہ ٹانڈہ متصل مسجد مدار اعظم بہیڑی ضلع بریلی 
مؤرخہ ۔ 2024.  12. 6 ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only