جمعرات، 2 جنوری، 2025

(جس مسجد میں پنچ وقتی اذان وجماعت نہ ہوتی ہو تو جمعہ ہوجائے گی؟)

 (جس مسجد میں پنچ وقتی اذان وجماعت نہ ہوتی ہو تو جمعہ ہوجائے گی؟)

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جامع مسجد میں پانچ وقت اذان و جماعت نہ ہو تو کیا ایسی مسجد میں نماز جمعہ ہو جائے گی یا نہیں؟ لہذا قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 
سائل۔ صوفی نذیر گندہ خواص.

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوھاب 

صحت جمعہ کے لئے فقہاء نے جو شرائط ذکر کئے ہیں ان میں سے یہ شرط نہیں ہے کہ اس جامع مسجد میں اذان و جماعت کے ساتھ نماز بھی ہوتی ہو ۔ لہذا جس جامع مسجد میں جملہ شرائط جمعہ پائے جاتے ہوں اس میں جمعہ کی نماز جائز و درست ہے خواہ اس مسجد میں اذان و جماعت نہ ہوتی ہو ۔ 

امام حسن بن عمار شرنبلالی فرض جمعہ اور صحت جمعہ کی شرائط تحریر فرماتے ہیں"صلوۃ الجماعۃ فرض عین علی کل من اجتمع فیہ سبعۃ شرائط ، وھی الذکورۃ والحریۃ والاقامۃ بمصر والصحۃ والامن من ظالم وسلامۃ العینین وسلامۃ الرجلین ،ویشترط لصحتھا ستۃ اشیاء الاول المصر او فناءہ والثانی السلطان او نائبۃ ، والثالث وقت الظھر والرابع الخطبۃ والخامس الاذن العام والسادس الجماعۃ "(مراقی الفلاح شرحِ نور الایضاح کتاب الصلاۃ باب الجمعۃ ، ص از 502 تا 511 ، مطبوعہ دار الکتاب دیوبند)

ترجمہ ۔جس کے اندر سات شرطیں پائی جائیں گی اس پر جمعہ پڑھنا فرض ہے ، اور شرطیں ہیں ۔ مرد ہونا، آزاد ہونا ، شہر میں مقیم ہونا ، تندرست ہونا، ظالم سے بے خوف ہونا ، اور آنکھوں اور پیروں کا صحیح و سالم ہونا ، اور جمعہ کی صحت کے لئے چھ شرطیں ہیں ، پہلی شہر ہونا ، دوسری بادشاہ یا اس کے نائب کا ہونا ، تیسری ظہر کے وقت کا ہونا ، چوتھی خطبہ کا ہونا ، پانچویں اذن عام ہونا ، چھٹی جماعت کا ہونا ۔

 تو اگر وہ لوگ  اس مسجد میں جمعہ پڑھتے ہیں تو از روئے شرع انکا جمعہ ادا کرنا صحیح و درست ہے، جبکہ اور کوئی شرعی مانع موجود نہ ہو ۔نیز یاد رہے کہ  شرعا مسجد میں اذان دینا اور جماعت سے نماز ادا کرنا اور مسجد کو آباد رکھنا ضروری ہے ورنہ سارے لوگ گنہگار ہونگے۔واللہ تعالی ورسولہ اعلم با الصواب 
کتبہ
 العبد الضعیف محمد ایاز حسین تسلیمی بہیڑوی 
ساکن۔  محلہ ٹانڈہ متصل مسجد مدار اعظم بہیڑی ضلع بریلی یوپی انڈیا

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only