جمعرات، 2 جنوری، 2025

(حضور ﷺ کے پردادا و نانی کا نام کیا ہے ؟)

 (حضور ﷺ کے پردادا و نانی کا نام کیا ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضور کے پر دادا کا کیا نام تھا اور حضور کے نانی کی کیا نام تھا ؟جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی    
المستفتی:۔محمد ساجد رضا بنارس یوپی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پردادا کانام ، ہاشم بن عبدمناف ، ہے۔( مدارج النبوت ج۲؍صفحہ۷؍اسلامی حیرت انگیزمعلومات )
  اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ نبی کریمﷺ کے پردادا کا اصلی نام ، عمرو ، تھا۔( بحوالہ مدارج النبوۃ، ج۲؍ص۱۱؍کوزہ میں سمندر، ص۷۵)
  حُضُورِ اکرم صلَّی اللہ  تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نانی کانام بَرَّہ تھا۔( بحوالہ شواہد النبوۃ، ص۴۹؍کوزہ میں سمندر، ص۷۷)واللہ تعا لیٰ اعلم 
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only