(قسم کے متعلق ایک مسئلہ)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک شخص نے قسم کھا ئی تھی کہ وہ کھبی انڈا نہ کھا ئےگا پھر ایک دن قسم کھالی کہ فلاں شخص کی جیب میں جو چیز ہے وہ ضرور کھائےگا پھر جب دیکھا تو اس کی جیب میں سے انڈا نکلا اب وہ اپنی قسم کیسے پوری کرے جواب عنایت فرمائیں حوالے کےساتھ المستفتی:۔محمداسیر رضوی دیناجپوری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ایسے شخص کو چاہیئے کہ اس انڈے کو لے کرکے مرغی کے نیچے رکھے جب تک وہ انڈا مرغی کے بچے کی شکل اختیار نہ کرجائے پھرکچھ دنوں کے بعد اس انڈے سے بچہ نکلے گا اور بچہ جب وہ کچھ بڑا ہو جائے تو اس کو ذبح کرکے کھا لےیافی الفورکھالے قسم نہیں ٹوٹے گی
تنبیہ:۔سائلین کو چاہئے کہ نماز روزہ یعنی وہ مسائل جوضروریات دین سے ہیں جن کا تعلق روزمرہ سے ہے ان مسائل سے رابطہ رکھیں بلاجہ کےوبناوٹی سوال کرکے علماء کو پریشان نہ کریں اور نہ ہی ان کے وقت کوضائع کریں۔واللہ تعا لیٰ اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
ایک تبصرہ شائع کریں