(ٹی وی میں کرکٹ میچ دیکھنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہٹی وی میں کرکٹ میچ دیکھنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔محمد علی اصغر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
سب سےپہلے یہ ذہن نشیں کرلیکرلیں کہ تین کھیل کےعلاوہ جتنےکھیل ہیں سب حرام ہیں وہ یہ ہیں ۔(۱) تیراندازی (۲)گھوڑےکوادب سکھانا(۳) بیوی کےساتھ ملاعبت کرنا۔
جیساکہ حدیث میں ہے’’قال رسول اللہ ﷺلھوالمٶمن باطل الافی ثلث تادیبہ فرسہ وفی روایةملاعبتہ بفرسہ ورمیہ عن قوسہ وملاعبتہ مع اھلہ(ردالمختار ج۲؍ص۳۴۸)
کرکٹ ان تین کھیلوں میں سےنہیں لہذاکرکٹ کھیلناحرام ہےاورجوفعل حرام ہےاس میں شریک ہونااوراسکاتماشہ دیکھنااوراسکاسنناسب حرام ہےکہ یہ گناہ پرتعاون(مدد)کرناہے ۔ اسی طریقےسےفتاویٰ رضویہ ج۹؍نصف اول ص۱۶۰)
میں ردالمحتارکےحوالےسےہے’’مایعفلہ متصوفہ زمانناحرام لایجوذالقصد والجلوس الیہ ومن قبلھم لم یفعل کذلک‘‘(ماخوذ ازفتاویٰ مرکزتربیت افتاءج۱؍ ص ۱۸۵)
تنبیہ:۔ مذکورہ دلائل سےجومیچ کی حرمت ہے یہ وہ کھیل ہے جس میں شرط پیسہ وغیرہ لگا کر کھیلا جاتا ہے ایسےمیچ کاکھیلناودیکھناوسنناسب حرام ہے ۔البتہ جسمانی ورزش کے لیے جب کہ پیسہ و شرط لگا کر نہ کھیلا جائے اور نماز کی پابندی باقی رہے کچھ وقت کھیلا جائے توکھیل سکتے ہیں۔واللہ تعا لیٰ اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
ایک تبصرہ شائع کریں