جمعرات، 2 جنوری، 2025

{کیا عورت مو با ئل کے ذریعہ غیر محرم سےعلم سیکھ سکتی ہے ؟}

 {کیا عورت مو با ئل کے ذریعہ غیر محرم سےعلم سیکھ سکتی ہے ؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عورت کی آواز بھی پردہ ھے۔لیکن کیا علمِ دین سیکھنے کی غرض سے کسی نامحرم سے بذریعہ موبائل، وائس میسیج یا آمنے سامنے یا پردے میں رہ کر) سوال کرنا جائز ہے؟ مہربانی فرماکر مع حوالہ جواب عنایت کریں        
المستفتی:۔ایم، کے، رضا صدیقی اسمٰعیلی مسولی شریف، ضلع بارہ بنکی، یوپی، الھند

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسؤلہ اصل مسئلہ عورت کی آواز کاہی اس کے متعلق فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ نغمۃ العورۃ عورۃ کہ عورت کی آواز بھی عورت ہے توعورت پرلازم ہیکہ اپنی آوازکابھی پردہ کریاجنبی شخص سے دوری اختیارکریں اس کی آوازاپنے کانوں تک نہ جانیدیں ورنہ ایک فعل حرام کاارتکاب کرنیوالی ہوگی لیکن بات علم کی ہے تویہ امر بھی ضروری ہے اس لئے ایک بہت مشہور فقہ کاقاعدہ ہے کہ الضرورات تبیح المحظورات‘‘کہ وقت ضرورت بہت سے ناجائزامورجائزہوجاتی ہیںچند شرائط کیساتھ عورت اجنبی مرد سے تعلیم حاصل کرسکتی ہی اورمسئلہ مسائل کی بھی جانکاری لے سکتی ہے اس کیلئے شرط یہ ہے کہ اندیشہ فتنہ نہ ہوخلوت نہ ہوپردیکی آڑسےہوغرض کہ کسی طرح کاکوئی فتنہ نہ ہوتوایسی صورت میں بلاشبہ درست ہے جیساکہ حضرت علامہ مفتی عبدالمنان اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیںکہ بیشک عورت کی آوازبھی عورت ہے مگرضرورۃ وہ اجنبی مردکی آوازسن بھی سکتی ہی اوراس اپنی آوازسنابھی سکتی ہے اورقرآن کی تعلیم ایک دینی ضرورت ہے قرآن پڑھانے والی عورت نہ ہوتومردسے تعلیم حاصل کرسکتی ہے اسی طرح اندھے سے بھی پردہ ہے لیکن تعلیم کیلئے بے پردگی کیاضروری ہے عورت برقعہ کیاندرہواوراس کاجسم چھپاہواورایساانتظام ہوکہ استادسیکسی فتنہ کاڈرنہ ہوتوقرآن سیکھنے میں یادینی مسائل جاننے میں کوئی حرج نہیں ۔(فتاوی بحرالعلوم جلداول صفحہ 386)

  حاصل کلام یہ ہے کہ اگر پردےمیں ہواورفتنے کاڈرنہ ہوتوعورت تعلیم حاصل کرسکتی ہے اورمسئلہ بھی سیکھ سکتی ہے اوررہی بات موبائل پرپوچھنے کی تواگر فحش باتوں کاڈرنہ ہواستاد بہتر ہوعورت جانتی ہوکہ یہ کوئی فحش بات نہیں کرے گیں توموبائل پربھی پوچھ سکتی ہے اگرفتنے کاڈرہوتواس کواجازت نہیں ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only