جمعرات، 2 جنوری، 2025

{زبردستی شراب پلا دیا تو کیا حکم ہے؟}

 {زبردستی شراب پلا دیا تو کیا حکم ہے؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی کافر کسی مسلم شخص کو بولے کہ شراب پینا پڑے گا ورنہ جان مار دونگا اس صورت میں وہ کیا کرے گا حوالہ کے ساتھ جواب دیں مہربانی ہوگی      
المستفتی:۔مدثر عالم بندکی فتح پور الھند

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب

   اگر اس شخص کو غالب گمان ہے کہ اگرشراب نہیں پیوں گاتویہ قتل کردیگایقیناتو ایسی صورت میں شراب پینے کی اجازت ہے اوراگرنہیں پیااورقتل کردیاگیاتوگنہگارہوگاکیونکہ جان بچانافرض ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے’’ اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْکُمُ الْمَیْتَۃَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاْ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیْرِ اللّٰہِ  فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَلَااِثْمَ عَلَیْہِ  اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ‘‘اس نے یہی تم پر حرام کئے ہیں مردار اور خون اور سُور کا گوشت اور وہ جانور جو غیر خدان کا نام لے کر ذبح کیا گیا تو جو ناچار ہو نہ یوں کہ خواہش سے کھائے اور نہ یوں کہ ضرورت سے آگے بڑھے تو اس پر گناہ نہیں، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔(سورہ بقرہ آ یت نمبر ۔۔۔۔)
  اورسرکارفقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیںکسی سے کہاگیاکہ اگرتومرداری یاسوئرکاگوشت نہیں کھائیگاتوتجھے قتل کردیاجائیگا اوراسے غالب گمان ہواکہ میرے ساتھ ایساکیاجائیگاتواس صورت میں مرداری یاسوئرکاگوشت کھانافرض اگرنہیں کھایااورمارڈا لاگیاتوگنہگارہوا لیکن اگراس کویہ بات معلوم نہ تھی کہ اس حالت میں ان چیزوں کااستعمال شرعاجائزہے اورناوقفی کی وجہ سے استعمال نہ کیااورقتل کردیاگیاتوگنہگارنہ ہوا۔(بہارشریعت حصہ پانزدہم.ماخوذ فقہی پہلیاں صفحہ 247)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only