جمعرات، 2 جنوری، 2025

(گھر میں جاندار کی تصویر لگانا کیسا ہے؟)

 (گھر میں جاندار کی تصویر لگانا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہجس کا انتقال ہو گیا ہے ان کا فوٹو گھر میں رکھنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی:۔محمد اخلاق امجدی بڑی مسجد لوہتہ بنارس
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
  ناجائزوحرام ہے کیوں کہ گھر میں تصویر رکھنے سے چاہےوہ وہ کسی بھی جاندارکی ہو رحمت کے فرشتے نہیں آتےجیساکہ احادیث شریف میں ہے’’ عن ابی طلحةقال قال النبیﷺ لا تدخل الملاٸکةبیتافیہ کلب ولاتصاویر‘‘ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس گھر میں کتا ہویاتصویریں ہوں اس گھرمیں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔(بخاری و مسلم)
  ’’عن عبداللہ بن مسعودقال سمعت رسول اللہﷺیقول اشدالناس عذاباعنداللہ المصورون ‘‘ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ خدائے تعالی کے یہاں سب سے زیادہ عذاب ان لوگوں کو دیا جائے گا جوجاندارکی تصویریں بناتے ہیں۔( بخاری ومسلم /انوارالحدیث صفحہ ٣٧٥/شبیربرادرز اردوبازارلاہور )واللہ تعا لیٰ اعلم 
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only