جمعرات، 2 جنوری، 2025

{عیسا ئی اور نصرانی کسے کہتے ہیں ؟}

 {عیسا ئی اور نصرانی کسے کہتے ہیں ؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عیسائی اور نصاریٰ کسے کہتے ہیں کیا آج کے دور میں جو عیسائی اور نصاری ہیں وہ کس کے امتی ہیں برائے کرم حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی فقط والسلام
   المستفتی:۔محمد سلمان برکاتی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب

  حضرت عیسیٰ علیہ السلام وانجیل کے ماننے والے کوعیسائی ونصرانی کہتے ہیں جیساکہ علامہ شریف الحق امجدی صاحب فرماتے ہیںجولوگ اپنے آپ کوحضرت عیسیٰ علیہ السلام کاامتی اورانجیل کاماننے والاکہتے ہیں ان کونصرانی اورعیسائی کہتے ہیں۔( فتاوی شارح بخاری جلدسوم صفحہ 125)

  چونکہ عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی امت ہیں کیونکہ جب سرکارصلی اللہ علیہ وسلم اس دنیامیں مبعوث ہوئے توپوری دنیاسرکارکی امت ہوگئی اب امت کی دوقسمیں ہیں جس نے اسلام کو قبول کرلیا وہ امت اجابت ہوگئے اورجنہوں اسلام قبول نہیں کیا وہ امت دعوت ہوگئے تودور حاضر عیسائی یہودی کافر ومشرک سب امت دعوت میں شامل ہیں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only