بدھ، 22 جنوری، 2025

(عورت کا ذبیحہ مرد کھاسکتاہے؟)

(عورت کا ذبیحہ مرد کھاسکتاہے؟)

 السلام علیکم وحمۃاللہ برکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ عورت کا ذبیحہ مرد کھا سکتا ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی: عبداللہ

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوھاب 

مسلم سنی صحیح العقیدہ عورت کا ذبیحہ حلال ہے اور ہر کوئی کھا سکتا ہے چاہے مرد ہو یا عورت ،عورت کے ذبیحہ کا وہی حکم ہے جو مرد کے ذبیحہ  کا ہے"المرأة المسلمۃ و الکتابیۃ فی الذبح کالرجل"مسلمہ و کتابیہ عورت ذبح میں مرد کے مثل ہیں 
(فتاوی ہندیہ جلد 5 صفحہ 354)

 حضور صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ذبح میں  عورت کا وہی حکم ہے جو مرد کا ہے یعنی مسلمہ یا کتابیہ عورت کا ذبیحہ حلال ہے اور مشرکہ و مرتدہ کا ذبیحہ حرام ہے(بہار شریعت جلد سوم حصہ پانزدھم)واللہ تعالی و رسولہ اعلم بالصواب 
کتبہ
محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only