جمعرات، 2 جنوری، 2025

( سورج کا ٹھہرنا یا لوٹنا کتنی مرتبہ ہوا ہے؟)

 ( سورج کا ٹھہرنا یا لوٹنا کتنی مرتبہ ہوا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ سورج کا ٹھہرناا یا لوٹنا کتنی مرتبہ ہوا ہے؟
المستفتی:۔عبد الرحمن
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

سورج کاٹھرنایالوٹناسات مرتبہ ہوا(۱)حضرت سلیمان علیہ السلام جب آپ جہاد کے لیے گھوڑوں کا معائنہ فرما رہے تھے تو سورج غروب ہوگیا اور نماز عصر قضا ہوگی تو آپ نے دعا کی سورج لوٹ کر آیا پھر آپ نے نماز عصر ادا کی(۲) جنگ خندق کے موقع پر نبی کریمﷺ کے لیے جب آپ کی نماز عصر قضا ہوگی(۳)منزل صہباپر جب حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے لیے آپ ﷺکے حکم سے سورج لوٹ آیا(۴)حضرت موسی علیہ السلام کے لئے جب اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ السلام سے بنی اسرائیل کو ساتھ لے کر چلنے کا حکم دیا تو یہ بھی فرمایا تھا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کا تابوت ساتھ لے جائیں ادھر حضرت موسی علیہ السلام نے بنی اسرائیل سے کہہ دیا کہ فجر کے وقت نکلیں گے اور تابوت کے تلاش میں لگ گئے یہاں تک کہ فجر طلوع ہونے کے قریب ہوگیا لیکن تابوت کا پتہ نہ چلا تو آپ نے خدا کی بارگاہ میں دعا فرمائی کہ اے اللہ !طلوع آفتاب کومؤخرفرمادےاس لئےسورج آپ کے لئے ٹھہرا رہا یہاں تک کے تابوت حاصل ہوگیا(۵)حضرت یوشع بن نون کے لیے جب آپ بیت المقدس کے محاذ پر قوم جبّارین سے جہاد فرما رہے تھے جمعہ کا دن تھا ابھی جنگ فتح ہونے میں تاخیرتھی یہاں تک کہ سورج ڈوبنے لگا اگلادن ہفتہ کا تھا جس میں جھاد کرنا شریعت موسوی میں جائز نہ تھا آپ نے دعا فرمائی اور سورج آپ کی دعا سے ٹھہر گیا جب جنگ فتح ہوگئی اور ظالمین کو شکست ہوئی تو ڈوب گیا (۶)حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی وسلم نے ایک بارسورج کو حکم دیا تو تھوڑی دیر تک ٹھرارہا(۷) شب معراج کی واپسی میں آپ ﷺنے اہل مکہ کو خبر دی کہ تمہارا قافلہ جو تجارت کے لیے گیا ہوا ہے سورج نکلنے سے پہلے پہنچنے والا ہے حسن اتفاق کہ قافلہ پہنچنے میں تاخیر ہوگئی سورج نکلنے ہی والا تھا آپ نے دعا فرمائی اور سورج ٹھر گیا۔(مخزن معلومات صفحہ ۱۰۰؍۱۰۱)
  مطلب تین مرتبہ غروب ہونے کے بعد پلٹا  چار مرتبہ اپنی جگہ ٹھہرا رہا۔واللہ تعا لیٰ اعلم 
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only