(بیمہ کروانا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ میں (Mediclaim)یعنی یہ ایک طرح کی پالیسی ہوتی ہے جو میڈ یکل کمپنیاں چلاتی ہیں اور اس کی مدت دوسال ہوتی ہے،اس میں ہوتا یہ کہ آدمی پیسہ جمع کرتا ہے اگر وہ دوسال کے اندر بیمار ہوا، بیماری بڑی ہویاچھوٹی،جتنا پیسہ خرچ ہوگا وہ کمپنی کرےگی اور گر اس مدت میں بیمار نہ ہواتو جتنا پیسہ جمع ہوگا وہ کمپنی کا ہوجائےگا۔تو کیا ایساکرنا جائز ہے ؟ المستفتی:۔محمدقمرجامعی ۔کشن گنج بہار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
یہ بھی ایک قسم کا جوا و سٹہ ہے جو کہ اسلام میں حرام ہے حرام ہےحرام ہے جیسا کہ اللہ تعالی قران حکیم میں ارشاد فرماتاہے’’يَسْــئَلُوْنَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِؕ قُلْ فِيْهِمَآ اِثْمٌ کَبِيْرٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَاِثْمُهُمَآ اَکْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَا‘‘تم سے شراب اور جوئے کا حکم پوچھتے ہیں، تم فرمادو کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ دنیوی نفع بھی اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے ۔(سورہ بقرہ آیت۲۱۹)
جوا اور ہر ایسا کام جس میں اپنا کل یا بعض مال چلے جانے کا اندیشہ ہو یا مزید مل جانے کی امید ہو اس طریقے کے جتنے بھی کام ہیں سب کے سب جوئے میں داخل و حرام ہیں ۔
(صراط الجنان فی تفسیرالقرآن )واللہ تعا لیٰ اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
ایک تبصرہ شائع کریں