(اسلام میں داخل ہونے کے لئے کیا پڑھنا پڑتا ہے؟)
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اسلام میں داخل ہونے کے لئے لئے کیا کیا کلمات پڑھنی ہوگی المستفتی:۔محمد وسیم کولکاتا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
سیدی سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے کسی غیر مسلم کو مسلمان بنانے کا آسان طریقہ یوں بیان فرمایا ہےیعنی اس سےکہلوائےلاالہ الااللہ محمدارسول اللہ اللہ ایک ہےآسمان سےپانی برسانےوالاایک اللہ ہےزمین سے کھیتی اگانے والا ایک اللہ ہےجلانے والا یعنی زندگی دینے والا ایک اللہ ہےموت دینے والا ایک اللہ ہےروزی دینے والا ایک اللہ ہے
وہی اللہ عبادت کے لائق ہےاس کے علاوہ کسی کی عبادت نہیں جو لوگ اللہ کے سوا کسی اورچیز کو پوجتے ہیں وہ سب جھوٹےہیں اللہ نے اپنے بندوں کو سچا راستہ دکھانے کے لئے اپنے نیک بندے بھیجے جن کو نبی اور رسول کہتے ہیںوہ نبی رسول جو کچھ خدا کے پاس سے لائے وہ سب حق ہیںنبیوں اور کتابوں پر ایمان لایا ان میں سب کے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور جو کچھ اللہ کے پاس سے لائے سب سچ ہے میرا دین مسلمانوں کا دین ہے مسلمانوں کا دین سچا ہے مسلمانوں کے دین کے سوا اور جتنےدین ہیں وہ سب جھوٹے ہیں لا الہ الا اللہ محمدا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(الملفوظ حصہ۱؍ صفحہ۷۰؍۷۲؍ادبی دنیا۵۱۰؍مٹیامحل دہلی)
یہ سارے الفاظ تلقین کرنے بعد اس کو چاہئے کہ علماء کی صحبت میں بیٹھ کر کے ضروریات دین کے مسائل سیکھیں۔واللہ تعا لیٰ اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
ایک تبصرہ شائع کریں